شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے کی سیاست کی ہے،فیاض چوہان 

شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے کی سیاست کی ہے،فیاض چوہان 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے اور ذاتی تشہیر بازی کی بنیاد پر سیاست کی ہے،عشروں تک اقتدار کے مزے لینے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہ دی،اس کا مقصد انتخابی نظام کی خرابیوں سے فائدہ اٹھا کر اقتدار حاصل کرنا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف شہادت کی انگلی ہلا ہلا کر مسائل حل نہیں ہوتے۔ وزیراعظم عمران خان کی ای وی ایم کی بات پر شہباز شریف کو معیشت، بے روزگاری یاد آ گئی۔ شہباز شریف جانتے ہیں انتخابی اصلاحات سے شریف خاندان دھاندلی نہیں کر سکے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی طرح انتخابی اصلاحات کی طرف گامزن ہے۔

فیاض چوہان  

مزید :

صفحہ آخر -