پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد 

پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد 

  

 منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، نارووال (این این آئی)پنجاب کے اضلاع حافظ آباد، نارووال اور منڈی بہاؤ الدین میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤ الدین طارق علی بسرا کے مطابق جوکالیاں سمیت مختلف علاقوں سے ذخیرہ کی گئی گندم کی 30 ہزار بوریاں برآمد کر لی ہیں اور نجی گوداموں کو سیل کر دیا گیا ہے۔حافظ آباد سے بھی ملوں اور گوداموں میں ذخیرہ کی گئی گندم کی 62 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئیں۔نارووال کے علاقے چندووال میں مختلف گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 2500 گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں، برآمد کی گئی گندم دیگر صوبوں میں اسمگل کی جانی تھی۔

ذخیرہ اندوزی 

مزید :

صفحہ آخر -