لوگ اعتکاف گھر پر ہی کریں، عوا م کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے: وزیر صحت پنجاب 

  لوگ اعتکاف گھر پر ہی کریں، عوا م کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے: وزیر صحت پنجاب 

  

  لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا  ہے کہ اس بار لوگ اعتکاف گھر پر ہی کریں، ہمارے لیے عوام کی زندگی اہم ہے، افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنیکا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے موثر رہا ہے،جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں، آکسیجن کی طلب کا اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ ہسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤکیلئے مؤثر ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے،  شہر کے30 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آگئی ہے، اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے۔ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساؤتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلیے مؤثر ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں 758 اور نجی ہسپتالوں میں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، گوجرانوالہ میں 100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں اور آج مزید 5 وینٹی لیٹرز بھیج رہے ہیں، ملتان اور گجرات میں 88 فیصد اور سرگودھا میں 80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نجی ہسپتال بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، نجی ہسپتالوں سے3 سو بیڈز بھی فری کورونا مریضوں کیلئے مل گئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ویکسین لگانے میں تمام صوبوں سے آگے ہے، ہمارے پاس 21 لاکھ ڈوز آئی تھیں، 8 لاکھ 33 ہزار ویکسین موجود ہے 2 لاکھ 19 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے، نجی ہسپتالوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی بھی ویکسین کر رہے ہیں مجموعی طور پر 78 ہزارلوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، ہوم ویکسی نیشن پنجاب کے علاوہ کہیں نہیں ہو رہی، صحافیوں کی ویکسی نیشن کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، 50 سال سے زائدعمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کردی ہے، گزشتہ ہفتے ایوریج 55 ہزار روزانہ ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہوچکا ہے وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی،  ہمیں اس مہینے میں بیس لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، این سی او سی نے ہمیں روزانہ 80 ہزار ویکسینیشن کا ہدف دیا ہے، ایکسپو سینٹر میں بیک اپ کیلئے 280 ایچ یو ڈی بیڈ فعال کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین کی حکومت کے بہت شکر گزار ہیں، ہمیں تین کروڑ ویکسین کی کمٹمنٹ آ گئی ہے، آپ ہمسایہ ملک دیکھیں اور پاکستان کا حال دیکھیں، ہمیں روزانہ شکرانے کے نفل پڑھنے چاہئیں۔

وزیر صحت پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -