ایسٹ بے ایکسپریس وے گو اد ر منصوبہ اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا: عاصم سلیم باجوہ 

  ایسٹ بے ایکسپریس وے گو اد ر منصوبہ اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا: عاصم سلیم ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی  عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر منصوبے پر کام حتمی مرحلے میں ہے اور یہ منصوبہ اس سال اکتوبر تک مکمل کر لیا جائیگا، اتوار کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ چودہ اعشاریہ پانچ کلومیٹر ساحلی ایکسپریس وے پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ باقی چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر ساحلی شاہراہ زیر تعمیر ہے اوراس کا 92فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے بندرگاہ کو فری ٹریڈ زون کے دوسرے مرحلے کے ساتھ ملائے گی جس سے صنعتی زون اور بندرگاہ کو کاروباری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ آخر -