غیر قانونی ایران داخل ہونے والے 134پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے

       غیر قانونی ایران داخل ہونے والے 134پاکستانی تفتان انتظامیہ کے حوالے

  

تفتان (آئی این پی) بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں گرفتار 134پاکستانیوں کو ایرانی سرحدی حکام نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی سرحدی حکام نے 134پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا،یہ پاکستانی باشندے بغیر دستاویزات  سرحدی علاقوں سے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے ایرانی حکام نے ناکام بنادیا وہاں سے روز گار کی چکر میں یورپ جانا چاہتے تھے تمام پاکستانیوں کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہیں لیویز نے تھانے میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

پاکستانی 

مزید :

صفحہ آخر -