پیپلز پارٹی نے خفیہ ڈیل اور سازش کے ذریعے صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ بنوایا: حافظ حمد اللہ 

پیپلز پارٹی نے خفیہ ڈیل اور سازش کے ذریعے صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کے سکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرنا آسمان کی طرف تھوکنے کے مترادف ہے، جو تھوکنے والے کے چہرے  پر واپس آکر گریگی،حالیہ سینٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ووٹوں سے سنیٹر منتخب کرایا گیا اور چیئرمین سینٹ بنوانے کیلئے بھی مولانا اور اپوزیشن جماعتوں سے ووٹ لیا گیا، اس کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے ہی سنیٹرز سے بیلٹ پیپر پر غلط مہر لگواکر اور باپ پارٹی سے خفیہ طور پر مل کر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب کروایا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے نہ صرف اپوزیشن کو بلکہ گیلانی کو بھی دھوکہ دیا، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں ووٹ نہ دیکر مولانا حیدری کو سازش کے تحت ہرواکر حکومتی امیدوار کو کامیاب کروایا اور منافقت کایہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بے چارے یوسف رضا گیلانی کو ایک بار پھر شرمندہ کرکے باپ پارٹی کے سپرد کردیالہذا پیپلزپارٹی بیک وقت تین قوتو ں پی ٹی آئی، باپ پارٹی اور خلائی مخلوق کے نکاح میں چلی گئی پیپلز پارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، اب بچہ زرداری پاٹی بن چکی ہے،اب پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن چکی ہے، اور ساتھ ساتھ باپ پارٹی کو سیاسی باپ بناکر بھٹو اور بے نظیر شہید کی روح کو تکلف پہنچائی ہے، پیپلز پارٹی کو نیا سیاسی باپ مبارک ہو۔ مولانافضل الرحمان کے بارے میں زبان صحیح استعمال کی جائے، ورنہ بات بہت دور تک جائیگی۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی مولانا فضل الرحمن پرتنقید کرنے سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش نہ کریں،جتنا سیاسی قد ہے، بات بھی اتنی ہی کرنی چاہئے، کسی کو سیاسی قد بڑھانا ہے تو کوئی اور چورن بیچنی پڑیگی۔ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہیں پی پی کہاں کھڑی ہے اس پر انہیں نظرثانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مد نظر این اے 249 پر پی پی کی کامیابی اہم نہیں پی ٹی آئی کی شکست اہم ہے،
ھافظ حمداللہ

مزید :

صفحہ آخر -