پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ڈربن یونٹ کے زیر اہتمام افطار پارٹی
جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن ڈربن یونٹ کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمیاں نصیر احمد، مرکزی چیئرمین ناصر خان، مرکزی قیادت صوبائی صدور اور سابقہ قیادت، کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی،شرکاء نے کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اورموجودہ وباء اور سفری مشکلات میں ایسوسی ایشن نے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ساوتھ افریقہ کے عوام کو 27ویں سالگِرہ کی مبارکباد پیش کی گئی اورتمام مرحومین کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی،بانی چیئرمین پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن فیاض خان، ڈربن یونٹ کے صدر حیات خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔
افطار پارٹی