عالمی طاقتیں ایران کیساتھ وسط مئی سے قبل جوہری معاہدے کی بحالی کی خواہاں، امریکی مشیر قومی سلامتی 

عالمی طاقتیں ایران کیساتھ وسط مئی سے قبل جوہری معاہدے کی بحالی کی خواہاں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(این این آئی)عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی وسط مئی سے قبل بحالی کی خواہاں ہیں۔عالمی طاقتوں اورایران کے درمیان ویانا میں گذشتہ تین ہفتے سے مذاکرات جاری ہیں مگر ان میں اب تک کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلی وان کا کہنا تھا کہ اس وقت مذاکرات بالکل غیرواضح جگہ پرہیں جبکہ ایرانی اس بات چیت کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔خواہ ان کا کوئی نتیجہ مثبت نکلے گا یا منفی،اس کا ابھی تعین ہوگا۔ویانامیں امریکا کی 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے میں دوبارہ واپسی کے بارے میں بات چیت کی جارہی ہے۔اس میں امریکااور ایران کے مذاکرات کار بالواسطہ شریک ہیں۔دو یورپی سفارت کاروں نے بتایا کہ طرفین 22مئی سے قبل ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذکورہ سمجھوتے کی بعض نئی شرائط کے ساتھ بحالی چاہتے ہیں جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ وسط جون تک کی کوئی تاریخ زیادہ حقیقت پسندانہ ہوگی۔
امریکی مشیر

مزید :

صفحہ اول -