ایس ایم ایز کی بہتری کیلئے بجٹ تجاویز پیش 

 ایس ایم ایز کی بہتری کیلئے بجٹ تجاویز پیش 

  

 لاہور (نیوز رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ”سمیڈا“ نے ایس ایم ایز کی بہتری کے لئے بجٹ تجاویز برائے سال 2021-22 وزارت صنعت و پیداوار کے توسط سے حکومت کو پیش کر دی ہیں۔ سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے بتایا ہے کہ بجٹ تجاویز میں ایس ایم ای سیکٹر کی سہولت کے لئے ٹیکسوں میں کمی اور آسان قرضوں کی فراہمی ممکن بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

۔ انہوں نے بتایا کہ سمیڈا بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے ایس ایم ای کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع تر مشاورت کی گئی۔ انہوں نے اْمید کی کہ وزیر اعظم پاکستان کے وڑن کے مطابق غربت کے خاتمے اور فروغ روزگار کو ممکن بنانے کے لئے اس برس سمیڈا کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

 اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کورنا کی عالمی وباء  کی وجہ سے گزشتہ برس کے دوران ایس ایم ایز کی گروتھ بْری طرح متاثر ہوئی۔ 

مزید :

کامرس -