سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

    سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز تبدیل کر دی گئی ہیں۔5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔پی آئی اے کے اعلامیئے کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی، منفی کورونا ٹیسٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے۔12 سال کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہو گا۔پی آئی اے کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہو گا، جبکہ منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔

ٹیسٹ لازمی

مزید :

صفحہ اول -