ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق انسداد کورونا ویکسین کیلئے ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رہے گی۔این سی او سی کے مطابق اب تک ویکسین کے لیے رجسٹرڈ نہ ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔خیال رہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن گزشتہ ماہ کھولی گئی تھی اور معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو 30 اپریل تک رجسٹرڈ ہونے کا کہا گیا تھا۔
رجسٹریشن توسیع