افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات امن کا واحد آپشن: امریکہ 

     افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات امن کا واحد آپشن: امریکہ 

  

 واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے کا کوئی فوجی حل نہیں، بین الافغان مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ ہی پائیدار امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ میں افغانستان کے معاملے پر امریکا، روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے مشترکہ بیان میں ایکسٹینڈڈ ٹرائیکا کا لفظ استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران امن کی کوششوں میں خلل نہیں آنا چاہیے۔اجلاس میں افغانستان، طالبان، قطر کے نمائندے بھی شریک ہوئے، اجلاس میں بین الافغان سیاسی حل کے لیے کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکہ

مزید :

صفحہ اول -