وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں آپکو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا، معافی مانگیں، مریم نواز

وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں آپکو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا، معافی ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سونیا صدف کو ڈانٹنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اپنی ناکامی اوربدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔ا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں، سیالکوٹ کے رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہوکر نہیں آتے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔ مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں لہٰذا سونیا صدف سے معافی مانگیں 

مریم

مزید :

صفحہ اول -