الیکشن کمیشن این اے 249میں ضمنی انتخابات کے بیلٹ پیپرز، دیگر سامان اپنی تحویل لے: مفتاح اسماعیل 

  الیکشن کمیشن این اے 249میں ضمنی انتخابات کے بیلٹ پیپرز، دیگر سامان اپنی ...

  

 کراچی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے این اے 249سے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کیلئے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے این اے 249میں ضمنی انتخاب کے سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان الیکشن کمیشن فوری اپنی تحویل لے، یہ انتخابی مواد درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک رینجرز یاپاک آرمی کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے، دوبارہ گنتی کی میری درخواست پر فوری کارروائی اورحتمی نتائج جاری نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی پر شکریہ ادا کرتے ہیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچا ہٹ نہیں کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا، اس عملے نے سندھ کی حکمران جماعت کا ساتھ دیا جیسا کہ انتخاب میں حصہ لینے والی ہر جماعت اور امیدوار نے شکایت کی ہے ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشہ ہے، یہ سند ھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے، بیلٹ پیپرز،کاونٹر فائلز، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول، بیلٹ پیپر اکاونٹس میں ردوبدل کئے جانے کاخدشہ ہے۔

مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اداروں کا احترام ضروری ہے، اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے، اسی لئے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، زرداری صاحب نے (ن) لیگ کو فوج یاد کروا دی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے، اسی لئے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، اداروں کا احترام ضروری اس لئے بھی ہے کہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے اور ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات

مزید :

صفحہ اول -