پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی

پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے شہریوں کی مرحلہ وار ویکسی نیشن جاری ہے، 10 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔دوسرے مرحلے میں 21 مارچ سے 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کی گئی۔حکومت 3 مئی سے 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں 7 لاکھ 11 ہزار 400 کے قریب افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے، اس پراسس میں بھی مرد بازی لے گئے۔ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے والوں میں 4 لاکھ 41 ہزار مرد اور 2 لاکھ 70 ہزار 400 خواتین شامل ہیں جبکہ اب تک صرف ایک خواجہ سرا نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہے۔پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 600 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار نے سنگل ڈوز لگوالی ہے۔

 ویکسینیشن

مزید :

صفحہ اول -