ایم کیو ایم نے وفاق میں ایک  اور وزارت کی پیشکش ٹھکرادی

ایم کیو ایم نے وفاق میں ایک  اور وزارت کی پیشکش ٹھکرادی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاق میں ایک اور وزارت لینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ اورتحریک انصاف میں رابطہ ہوا، تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک اوروزارت کی پیشکش کی۔ذرائع نے بتایا سنیئر وفاقی وزیر نے متحدہ قیادت کو پیغام پہنچایا تاہم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے وزارت لینے سے انکار کردیا۔خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے اور کابینہ میں ایم کیو ایم کے 2 وزراء شامل ہیں۔

ایم کیو ایم 

مزید :

صفحہ اول -