اپوزیشن کی چھتری تلے پلنے والے ملاوٹ مافیا کو قانو ن کی گرفت میں لائیں گے: فردو س عاشق

  اپوزیشن کی چھتری تلے پلنے والے ملاوٹ مافیا کو قانو ن کی گرفت میں لائیں گے: ...

  

 سیالکوٹ(آئی این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان رمضان بازار سیالکوٹ کے دورہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف مسائل کا تدارک میڈیا کو گمراہ کرکے نہیں ہوسکتاحکومت رمضان بازاروں میں 2018کی قیمتوں کو یقینی بنارہی ہے،حکومت اپوزیشن کی چھتری تلے پلنے والے ملاوٹ مافیا اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والے گینگ کی گردنیں قانون کی گرفت میں لائیں گے پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے رمضان سہولت بازاروں میں 2018 کی قیمتوں پر ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 7 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں مرغی کی قیمتوں کو واٹس ایپس پر مقرر کرنے والے اپنے منافع کو از خود کم کردیں شریف خاندان اپنے چینی کی ملز کی قیمتیں عوام کیلئے کم دیں رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں مل رہا ہے۔حکومت سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔آٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔گھی،مرغی کا گوشت اور انڈے عام مارکیٹ سے 10 سے 15 روپے فی کلو کے حساب سے رعایتی نرخوں پرفروخت ہورہے ہیں۔رمضان بازاروں میں سبزیاں،پھل،دالیں، بیسن اور دیگر اشیاء  2018 ء کے نرخوں پر دستیاب ہیں 3 سال پرانے نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فروخت پی ٹی آئی حکومت کا غریب دوست اور مستحسن اقدام ہے رمضان بازاروں میں صارفین کو خریداری کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔وزیر اعظم کے ویڑن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں نہ عمران خان اور عثمان بزدار کی کوئی شوگر مل ہے اور پولٹری شیڈ ہے حکومت میں رہ کر شریف نے بزنس پر کنٹرول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم نہیں چھوڑے گی بائیو میٹرک انتخاب کا طریقہ آیا تو ایک شخص کا ایک ووٹ ہوگا۔الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کرنا نظام کو بدلنے کی نفی کرنا چاہتے ہیں شاہی خاندان الیکشن چرانا چاہتا ہے شفاف الیکشن اس قوم کی ضرورت ہے،ہم بائیو میٹرک کے زریعے شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرے،ہر الیکشن کے بعد دھاندلی کا پنڈورا باکس بند کرنے کا حل الیکٹرانک ووٹنگ کینظام لانا ہے۔ووٹ کو عزت دو، ایک انگھوٹھے سے ایک ووٹ ہے،شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ کی نفی کرکے اپنے اندر کے چور کو ظاہر کردیا ہے یہ ان کی سیاسی موت ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خبردار کیا کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاون اقدا ما ت کی جانب لے جائیگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں اضافہ خطرناک ہے، اموات کی بڑھتی شرح تقاضا کرتی ہے احتیاطی تدابیر(ایس او پیز)پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کا عدم تعاون مکمل لاک ڈاون اقدامات کی جانب لے جائے گا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کے لیے عوامی تعاون اتنا اہم ہے کہ ماضی میں کبھی نہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حکومت کے ساتھ اپنی، دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -