اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کیساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا،عثمان ڈار
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا! میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں! خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئیند ہے جسے سراہا جانا چاہیئے!
عثمان ڈار