کورونا وائرس امتحان، ہمیں منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، عارف علوی

کورونا وائرس امتحان، ہمیں منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، عارف علوی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے امتحان سے نکلنے کیلئے ہمیں ایک منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، علما لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے سمیت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی تلقین کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ ساجد نقوی اور مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔صدر مملکت نے علامہ ساجد نقوی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اور مجالس میں انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی جائے، مجالس میں شرکا ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں، بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔علامہ ساجد نقوی نے صدر مملکت کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ مجالس کے دوران تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ علما لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں، حضور نبی کریمؐ نے وبا سے  بچنے کیلئے  جو ہدایات دیں ان  ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ آئمہ کرام مساجد میں لوگوں کو کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی تاکید کریں۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -