حکومتی اقدامات کافی ہیں   عوام احتیاط نہیں کر رہے

    حکومتی اقدامات کافی ہیں   عوام احتیاط نہیں کر رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کے لئے جو ضروری اقدامات کرنے تھے وہ کئے ہیں مگر بدقسمتی کی بات ہے کہ عوام الناس کی جانب سے ابھی بھی اس مہلک وائرس سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کئے جا رہے ہیں جس کے لئے اب حکومت نے اپنی پاک فوج سے بھی مدد لے لی ہے کہ وہ قوم کو ماسک لازمی پہننے پر عمل درآمد کروائے گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان این سی او سی کے اس وائرس سے بچا? کے لئے کئے جانے والے تمام اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں اور اس حوالے سے جو بھی ضروری سٹیپ لینے کی ضرورت ہے وہ بھی حکومت لے رہی ہے اگر عوام نے کڑی احتیاطی تدابیر کو نہ اپنایا تو پھر حکومت حالات کے مطابق مکمل لاک ڈا?ن بھی کر سکتی ہے مگر حکومت چاہتی ہے کہ کسی کا معاشی قتل نہ ہو اس لئے حکومت کی یہ ہر ممکن کوشش ہے کہ سخت ترین لاک ڈا?ن سے پرہیز کیا جائے۔
نوشین حامد

مزید :

صفحہ اول -