علما کرام مساجد سے احتیاطی  تدابیر کیلئے اپیل کریں 

 علما کرام مساجد سے احتیاطی  تدابیر کیلئے اپیل کریں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ میں علماء کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ممبر اور محراب کو کورونا وباء کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کے لیے استعمال کریں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صحت اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے اور اس کی حفاظت بھی ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے کہ اپنی صحت کی حفاظت کی جائے بے شک دکھ تکلیف بھی اللہ کی مرضی اور حکم سے آتا ہے اور اس سے شفاء بھی اللہ ہی کہ حکم ے ملتی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وائرس سے قوم کو بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ عوام کو ویکیسن لگانے کے سلسلے کو تیز کرے اور یہ ویکسین بزرگوں کے بعد ہر فرد کو بھی لگنی چاہئے ہر ایک انسان کی جان قیمتی ہے اور ہر ایک انسان کی جان کو بچانا حکومت کی اولین ترجیح بھی ہونی چاہئے اس سلسلے مین سرکاری ہسپتالوں میں بھی مزید سہولیات حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنا ہوں گی۔
عبدالغفور راشد

مزید :

صفحہ اول -