احتیاط ہی کورونا سے بچاؤ کا بہترین علاج ہے
پاکستان کے نامور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ احتیاط ہی اس وائرس سے بچاؤکا بہترین علاج ہے میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے
اس وباء کی روک تھام کے لئے جو ضروری اقدامات کرنے تھے وہ کئے ہیں اب یہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے آپکو نہ صرف ماسک پہننے کا عادی بنائیں بلکہ کوشش کریں کہ کم سے کم گھروں سے باہر نکلا جائے جب تک عوام اس وائرس سے بچنے کے لئے خود سنجیدہ نہیں ہو گی تب تک میرے خیال میں حکومت بھی کچھ نہیں کر سکتی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کواس وائرس کی موجودگی کو سمجھنا ہو گا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس وائرس کا وجود نہیں ہے تو ایسے لوگوں کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے اور ہمسایہ ممالک بھارت سے سبق سیکھنا چاہئے کیونکہ وہاں کے لوگوں کا بھی خیال تھا کہ شائد یہ مہلک وائرس کا وجود نہیں ہے اور آج اسی سوچ کی وجہ سے وہاں کے لوگ گلیوں محلوں اور سڑکوں پر اس وائرس سے بچنے کے لئے بھاگ دوڑ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم