حکومت مناسب اقدامات  کرتی تو کورونا اتنا نہ پھیلتا

حکومت مناسب اقدامات  کرتی تو کورونا اتنا نہ پھیلتا

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر کورونا وباء کی روک تھام کے لئے کوئی مناسب اقدمات کئے ہوتے تو آج کورونا کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد سامنے نہ آتی جس تیزی کے ساتھ کورونا روز بروز پھیل رہا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ حکومت نے اب تک جو اقدمات کئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ضرورت تواس بات کی تھی کہ کورونا وباء سے لوگوں کو بچانے کے لئے کوئی ایک ایسا نظام لایا جاتا کہ جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جاتی اور لوگوں کے معاشی روز گار کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاتا اس وقت نہ تو حکومت لوگوں کو کورونا وباء سے بچا سکی اور نہ ہی لوگوں کو معاشی بد حالی سے بچا سکی ہے اب بھی حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور کورونا وباء کی روک تھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی طرح سب سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر کوئی پلان مرتب کرنا چاہئے۔  

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -