سرائے نورنگ‘ فائرنگ کے واقعے میں پولیس آفیسر اور گن مین زخمی

سرائے نورنگ‘ فائرنگ کے واقعے میں پولیس آفیسر اور گن مین زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گزشتہ شام لکی بیگوخیل روڈ پر پولیس پر فائرنگ اور کیوآرایف انچارج پولیس لائن لکی مروت شفقت اللہ خان اور گن مین نثار کو زخمی کرنے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔کیوار ایف انچارج شفقت اللہ خان نے بتایاکہ وہ پولیس نفری کے ہمراہ ڈیوٹی کی غرض سے ذاتی موٹر کار میں بیگوخیل گئے واپسی پر جب بیگوخیل روڈ نزدا تڑہ پہنچے تو وہاں پر مبینہ ملزمان جاوید عرف بھٹی،ارشاداللہ،ہارون،رانازاورذیشان سکنہ وانڈا اورنگزیب سمیت سمندی کے دو افراد آسم ومسکن نامعلوم مسلح کھڑے تھے۔آ ن پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ گن مین نثار سمیت زخمی ہوگئے پولیس نے اپنی حفاظت کے لئے فائرنگ شروع کی تاہم مبینہ ملزمان فرار ہوگئے ملزمان کی فائرنگ سے کار کو آگ لگئی انچارج شفقت اللہ خان نے مزید بتایاکہ وہ جب تھانہ ڈاڈیوالہ میں بطور ایس ایچ او تعینات تھا اور مذکورہ ملزمان گنداگیرتھے،ان سے سخت پریشان تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -