کورونا تیسری لہر انتہائی مہلک، عوام ماسک کا استعمال یقینی بنائیں: محمد ظہور شاکر

کورونا تیسری لہر انتہائی مہلک، عوام ماسک کا استعمال یقینی بنائیں: محمد ظہور ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج،  اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر انتہائی مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہا ہے اس لئے عوام اپنے اور پیاروں کی حفاظت کے لئے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اس وباء کی روک تھام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔معاون خصو صی نے ان خیالات کا اظہار اپنے حلقہ نیابت ہنگو دوآبہ میں عوام سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی انتہائی قیمتی ہے اور اس نازک صورت حال میں احتیاط اور سماجی دوری ہمارے لئے محفوظ راستہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا وباء صرف ہمارے ملک کا نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور دوسروں کو بھی استعمال کرنے کی تاکید کریں بغیر ضرورت کی گھروں سے نہ نکلیں اور باہر بھی ایک دوسرے سے فاصلے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اس لئے عوام بلاتفریق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -