بدرشی میں ماں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

بدرشی میں ماں کے سامنے بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ نوشہرہ کینٹ کی کامیاب کاروائی۔بدرشی میں ماں کے سامنے  بیٹے کو قتل کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندر گرفتار۔گزشتہ روز مسماۃ(س)زوجہ گل دراز ساکن بدرشی  نے پولیس کو رپورٹ درج کہ میں اپنے بیٹے آصف کیساتھ کہیں جا رہی تھی جب محلہ رحیم آباد پہنچے تو وہاں موجود ملزمان نے ہم پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے میرا بیٹا لگ کر جانبحق ہوا۔ملزمان کیساتھ مستورات کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔قتل کے وقوعہ کانوٹس لیتے ہوئے ASP کینٹ وقاص رفیق نے SHO کینٹ ظفر خان جو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ظفر خان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ سہولت فراہم کرنے والے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔چند گھنٹوں کی محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم شہباز ولد شاد علی ساکن بدرشی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔دیگر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -