کالو خان پولیس کی پھرتیاں‘ 1 گھنٹے کے اندر کارلفٹر گرفتار

کالو خان پولیس کی پھرتیاں‘ 1 گھنٹے کے اندر کارلفٹر گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ کالوخان پولیس نے ایک بروقت کاروائی کرکے ایک گھنٹے کے اندر کارلفٹرکو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹرکار برآمد کر لی۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ رو ز جواد محمود سکنہ ادینہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے  اپنا موٹر کار گھر کے باہر کھڑی کرکے سامان کو اُٹھاکر گھر کے اندر چلا گیا۔واپس آکر دیکھا کہ نا معلوم چور نے انکا  موٹرکار برنگ سیاہ  XLI نمبری /ET-073 سرقہ کرکے لے گئے تھے ڈی پی او صوابی۔محمد شعیب خان نے اس واردات کا نوٹس لیتے ہوِئے ڈی ایس پی رزڑ پشم گل کی سربراہی میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان اور بیٹ آفیسر اے ایس آئی ہمایون بابا خیل  پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر موٹرکار کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مختلف مقامات سے CCTV فوٹیج حاصل کی۔جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کرتے ہوئے شواہد کو صحیح طریقے سے بروئے کار لاکر دن رات کی انتھک محنت کرتے ہوئے اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔ ملزم سید احمد حسین باچا سکنہ ادینہ محلہ بنگلا دیش کو گرفتار کر لیا گیا۔

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)جرائم پیشہ افراد کیخلاف نوشہرہ پولیس کا سرچ اہنڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری۔نوشہرہ کینٹ کی حدود میں کامیاب کاروائیاں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر SHO تھانہ نوشہرہ کینٹ ظفر خان کا نفری کے ہمراہ تھانہ کینٹ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے  02 اشتہاریوں سمیت 23 مشتیہ گرفتاردوران سرچ آپریشن لیڈیز پولیس کی موجودگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 06 غیرقانونی رہائش پذیر کرایہ دار گرفتار مقدمات درج۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -