تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے‘ ڈاکٹر آزاد

تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ شہریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ...

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ کے ایم ایس ڈاکٹر آزاد خان نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کے بغیر کورونا کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ میں کورونا ڈیسک قائم ہونے کے ساتھ ساتھ طبی عملہ الرٹ ہیں اور شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرر ہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ کورونا کی تیسری لہر نہایت خطرناک ہوسکتاہے اس وجہ سے شہری حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس عالمگیر وباء سے نجات مل جائے انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے اور ہسپتال انتظامیہ الرٹ ہیں شہری کو بھی چاہئے کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس عالمگیر وباء سے نجات مل جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -