یورپی یونین کی مبینہ قرار داد پر مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

یورپی یونین کی مبینہ قرار داد پر مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاورمیں منعقد ہوا جسمیں ارکان مجلسِ عاملہ مولانا عطاء الحق درویش، سید ہدایت اللہ شاہ، مفتی فضل غفور, عبدالجلیل جان، مولانا امان اللہ حقانی، آصف اقبال داوزء شاہ حسین آلاء، حاجی دانشمند نورالاسلام احمد علی درویش اور رحمت شہزاد نے شرکت کیاجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی نائب امیر اور صوبائی سالار کے خالی عہدوں کے لیے اخونذادہ عبیداللہ اور محمد اسرارِ مروت کی نامزدگی کی منظوری دی گئی اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے  توہین رسالت ص کے قانون 295 سی کے خاتمہ اور پاکستان مخالف قرارداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی خودمختاری پر حملہ اور کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا اقدام قرار دیا اجلاس میں یورپی یونین کی مبینہ قراداد پر حکمران اور وزارتِ خارجہ کی معنی خیز خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیاہے اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اس نازک ترین مسئلہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر یورپی یونین کو موثر جواب دینے کے لیے حکمت عملی کا اعلان کرے اجلاس میں سابق سالار مولانا عزیز احمد اشرفی رح کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عید الفطر کے بعد سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں کمر توڑ مہنگائی اور آئے روز اشیاء ضرورت کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدات نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ملکی خزانہ اور سٹیٹ بینک کی چابیاں بھی آئی ایم کے حوالے کر دی گئی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجروں اور غریب دکانداروں کا معاشی قتل عام ہے حکومت تاجروں سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں اور ایس او پیز کے تحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دی جائے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلوں پرنظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا گیا کہ طلبہ کا تعلیمی سال   ضائع ہونے سے بچایا جائے اور تعلیمی اداروں کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے اجلاس میں اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ رمضان المبارک کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں  جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے متوقع فیصلوں کی روشنی میں تیاریاں جاری رکھیں اجلاس میں سوشل میڈیا کو صوبائی سطح پر منظم کرنے کے سلسلے میں صوبائی سوشل میڈیا کمیٹی کو جلد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -