اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کی کارروائی‘ متعدد دکانیں سیل

  اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کی کارروائی‘ متعدد دکانیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ کا نوشہرہ کینٹ، جنجال پورہ بازار، لال کرتی بازار اور ملحقہ میں لاک ڈاون پر عملدرامد کروانے اور یقینی بنانے اور اشیا خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشراف کی کاروائیاں۔خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانیں سیل جبکہ بیشترافراد گرفتار اور جرمانہ اشیا خوردنوش کی قیمتوں،  زائد   سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکینگ کی تاہم خلاف ورزری کرنے اور لاک ڈاون / پابندی کے باوجود دکانیں /مارکیٹیں کھولنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کرکے بھاری جرمانہ عائد کیا گرفتار افراد کیخلاف این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ تاہم عوام کو اگاہ کیا گیا کہ وہ بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ لاک ڈاون پر عملدرامد کو یقینی بنائیں  خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔