طلباء کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘ انعام اللہ

  طلباء کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘ انعام اللہ

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)دی یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرارانعام اللہ خان نے کہا کہ دی یونیورسٹی آف لکی مروت کی ترقی اور طلباء کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔رجسٹرار انعام اللہ خان نے دی یونیورسٹی آف لکی مروت کو ملکی اور بین الا قوامی سطح پر سامنے لا نا اُن کی اولین تر جیح ہیرجسٹرار انعام اللہ خان نے کہاکہ یونیورسٹی کی تدریسی اور انتظامی عملہ صدق دل اور پوری محنت سے کام کررہے ہیں اور ادارے کی کامیابی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے رجسٹرار نے کہاکہ اس جدوجہد سے عنقریب دی یونیورسٹی آف لکی مروت نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقومی سطح پر اُن کا شمار کیاجائے گا،صرف یہی نہیں بلکہ اُن سے فارغ التحصیل طلباء ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی خدمات سرانجام دیں گے اُنہوں نے طلباء پر زوردیاکہ اپنی تمام تر توجہ اپنی پڑھائی مرکوزرکھیں اور اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -