صوابی‘ نانا نواسے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

صوابی‘ نانا نواسے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

  

صوابی(بیورورپورٹ)کالو خان پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران نانا نواسے کو قتل کرنے والے ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 29اپریل کو دیہہ ترلاندی رزڑ میں دو فریقین کے مابین فصل شوتل و گندم کے نقصان پر زبانی تکرار ہوئی،جو بعد میں مقامی لوگوں نے صلح کروایا،مگر ایک دن بعد تکرار کی شدت احتیار کی اور ملزم سید قماش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نے مدعی باچا رحمان انکے باپ،چچا اور چچا ذاد پر اندھا دھند فائرنگ کرکے جسکے نتیجے میں سجاد علی باچا موقع پر جانبحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوئے مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی فوری جائے واردات پہنچ کر زخمیوں کو بذریعہ ریسکیو ہسپتال منتقل کردئیے زخمیوں میں سے شمعون بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو  ملزمان کی گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپا۔جس پر  ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان بمع پولیس ٹیم نے  ملزمان کے ٹھکانوں پر مسلسل چھاپے مارے اس دوران نامزد ملزم اورنگزیب سکنہ ترلاندی کو گرفتار کیا۔ملزم سے تفتیش جاری ہے۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔جلد ہی ملزمان قانون کے گرفت میں آئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -