کورونا وائرس کی ویکسینیشن جاری ہے‘ عرفان الل

کورونا وائرس کی ویکسینیشن جاری ہے‘ عرفان الل

  

ہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری میں کوڈ سنٹر کے فوکل پرسن عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین ایشن جاری ہے،اب تک ہیلتھ کیئر ورکرز کو پہلے ڈوز میں 343اور دوسرے ڈوز میں 208 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین ایٹد کردیا گیا ہیں۔پچاس سال سے زائد عمر کے حامل شہریوں میں پہلے ڈوز میں 892جبکہ دوسرے ڈوز میں 207افراد کو ویکسین ایٹد کردیا گیا ہیں۔ایس ایم ایس کے ذریعے اب تک کوڈ کے ذریعے تمام آنے والے افراد کو ویکسین ایشن کی جاچکی ہیں۔ فوکل پرسن عرفان اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری میں الپوری میں کوڈ ویکسین ایشن کیلئے علیحدہ انتظامات کیے گئے ہیں جسمیں تمام تر سہولیات دی جارہی ہیں۔کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہیں تمام آنے والے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کرونا وائرس ٹیکوں کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ کا نمبر1166پر ایس ایم ایس کریں تاکہ انھیں واپسی پر اسی نمبر سے تصدیقی میسج کے بعد متعلقہ سنٹر اور کوڈ موصول ہونے کی صورت میں قریبی ویکسین ایشن سنٹر جاکر ویکسین لگوائے۔دوسرے ڈوز کے حامل شہریوں کو ان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈوز لگانے کے بعد 20-21دن بعد سرور ڈائریکٹ ان افراد کو جنھوں نے پہلا ٹیکہ لگوایا ہے کو میسج بھیجا جائے گا اور وہ میسج کے بعد ویکسین ایشن سنٹرجاکر دوسرا ڈوز بھی لگائیں۔میسج اور کوڈ نہ آنے والے حضرات سے اپیل ہے کہ وہ بغیر اس کے سنٹر آنے کی زحمت نہ کریں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -