صحافی ہدایت اللہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے‘ ولید مروت

  صحافی ہدایت اللہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے‘ ولید مروت

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لکی مروت نے بنوں کے نوجوان صحافی ہدایت اللہ کو بنوں کی مقامی پولیس نے چینی سکینڈل میں ملوث ضلعی انتظامیہ کے اھلکاروں اور پولیس کو بے نقاب کرنے پر گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت حملہ قراردیا۔گزشتہ روز یہاں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لکی مروت کاایک مذمتی اجلاس زیر صدارت صدر ولید خان مروت منعقد ہوا جس میں عہدیداروں سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔صدر ولیدخان مروت نے بنوں کے صحافی ہدایت اللہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر گرفتاری سمجھ سے بالاترہے انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری طور پر صحافی ہدایت اللہ کی رہائی کا پرزور مطالبہ کیا بصورت دیگر لکی مروت کی صحافی برادری بھر پور احتجاج شروع کرے گی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -