لوگ کرونا وائر س سے بچاؤ کے لیئے ویکسین لازمی لگوائیں،حنید لاکھانی 

لوگ کرونا وائر س سے بچاؤ کے لیئے ویکسین لازمی لگوائیں،حنید لاکھانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ لوگ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں وائرس سے بچاؤ کے لیئے وائرس کی دونوں خوراکیں لازمی ہیں، موجودہ صورتحال میں عوامی اجتماعات میں پابندی وقت کی ضرور ت ہے تا کہ کرونا کے پھیلاؤ سے بچا جا سکا، کرونا ایس ا و پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے علماء کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نماز جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات پر عوام کو آگاہی فراہم کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز ترین کرنا ہوگا، جن ممالک نے اپنی پچاس فیصد یااس سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگا لی ہے وہاں کرونا کے پھیلاؤ میں واضح کمی آئی ہے اور زندگی تقریبا نارمل ہوتی جارہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے لوگوں کو بار بار درخواست کی جارہی ہے کہ وہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیئے ویکسین لازمی لگوائیں، کرونا وائرس کا بہترین حل احتیاط ہے اس کے پھیلاؤ کو روک کر ہی اس کا خاتمہ ممکن ہے، وبائی امراض جو تیزی سے پھیلتے ہیں ان کی روک تھام ہی وہ واحد حل ہے جس سے لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے، کرونا بھی ایک ایسا وبائی مرض ہے جو ملکوں سے دوسرے ملکوں تک پھیل چکا ہے، اس وقت ہر قسم کی بین الاقوامی، قومی، ضلعی اور شہری نقل و حمل پر پابند عائد ہونی چاہیے تا کہ جو لوگ جس بھی شہر میں یا علاقے میں موجود ہیں وہ وہیں رہیں تا کہ اگر وہ وبا سے محفوظ ہیں تو وہیں رہیں اور اگر وہ وبا کا شکار ہوچکے تو ہیں تو دوسرے ان سے محفوظ رہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لوگوں کی بہتری کے لیئے اقدامات کررہی ہے اب عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں احتیاطی تدابیر پر بھرپور طریقے سے عمل کریں اور اجتماعات سے گریز کریں