فرخ حبیب اپوزیشن کیخلاف جھوٹ بولنے کیلئے چھوٹے وزیر،محسن شاہنواز رانجھا

        فرخ حبیب اپوزیشن کیخلاف جھوٹ بولنے کیلئے چھوٹے وزیر،محسن شاہنواز ...

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمابیرسٹر محسن شاہنوازرانجھا نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے وزیراعظم کے غیرزمہ دارانہ بیانات کا سیاق وسباق درست کرنے اوراپوزیشن کیخلاف جھوٹ بولنے کے لئے چھوٹا وزیر رکھا ہے، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا ہسپتالوں میں آکسیجن نہیں، عوام کے لئے ویکسیسن نہیں اور فرخ حبیب کو پی ڈی ایم یاد آ رہی ہے غریبوں کیلئے روٹی نہیں،نوجوانوں کیلئے روزگار نہیں اور چھوٹے وزیر اطلاعات کو پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی پڑی ہیپی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں، جس کام کیلئے رکھا ہے، اس پر توجہ دیں حکومت کی کرونا میں سنجیدگی اور بے حسی کا عالم چھوٹا وزیرِ اطلاعات اپنا قد بڑھانے کے کئے شہباز شریف کا نام لے رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -