10سال سے کم عمر بچوں میں کورونا پھیلنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، تحقیق

10سال سے کم عمر بچوں میں کورونا پھیلنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، تحقیق

  

واشنگٹن(این این آئی)10سال سے کم عمر بچوں میں نہ صرف کووڈ 19 کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ان سے وائرس کے آگے پھیلنے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔طبی جریدے جرنل آف امریکن میڈیا ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 9سال کی عمر تک کے بچوں سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔تاہم 10 سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں تعلیمی اداروں میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ گھر میں رہنے والوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں اسرائیل کے سکولوں کا جائزہ لیا گیا جہاں وباء  کے باوجود ستمبر 2020 میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے تھے، تام اکتوبر میں کیسز زیادہ ہونے پر ایک ماہ کے لیے بند کردیئے گئے تھے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ بظاہر 9 سال کی عمر تک کے بچوں کو فیس ماسک اور سماجی دوری کی ضرورت نہیں تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 کورونا تحقیق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -