ڈاکٹر محمد نثار صدر انصاف  ڈاکٹر فورم منتخب

  ڈاکٹر محمد نثار صدر انصاف  ڈاکٹر فورم منتخب

  

پشاور (سٹی رپورٹر)انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کی باہمی مشاورت سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں تعینات دیر لوئر میدان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد نثار کو صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پشاور ریجن کے عہدے پر منتخب کر لیا گیا جبکہ انکے ساتھ کابینہ میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نبی جان۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم بنگش۔ڈاکٹر عمران سنئیر وائس پریذیڈنٹ۔اصف نواز وائس پریذیڈنٹ۔ڈاکٹر شہزاد فنانس سیکرٹری۔اور پریس سیکرٹری ڈاکٹر اصف خان شامل ہیں اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم پشاور ریجن کے  نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد نثار نے قائدین کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور انصاف ڈاکٹر زفورم کے فلیٹ فارم سے اپنی ڈاکٹر کمیونٹی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -