این اے 249کے نتائج حکومت کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے‘ فضل رازق

این اے 249کے نتائج حکومت کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے‘ فضل رازق

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما پی کے 49کے سابق امیدوار حاجی فضل رازق خان نے کہا ہے کہ این اے 249کے نتائج حکومت کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ سونامی منہ چھپاتے پھر رہی ہے۔ ملک کے جس کونے میں بھی انتخابات ہوں گے۔ شفاف اور غیر جانبدار ہوں گے۔ تو شیر ہی دھاڑے گا۔  عمران خان پاکستان کے گوربا چوف ہے۔ عوام ان سے چھٹکارا پانے کے لئے انتخابات کے انتظار میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مخصوص ایجنڈے کے تکمیل کے لئے مسلط کیا گیا ہے۔ ائی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے والے اج سب کچھ فروخت کررہے ہیں۔ مہنگائی بے لگام،  کرپشن کے خاتمے کے نام پر کرپشن عام،  ملک کے مستحکم ادارے ریت ثابت ہورہے ہیں۔ تبدیلی سے قوم کی آنکھیں کھل گئی ہے۔ کیونکہ ہر موقعے پر قوم بیداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہیں ادراک ہوا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے حکومت کا راستہ نہ روکاگیا تو پھر پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ائے روز اضافہ ناقابل برداشت حد تک جاپہنچی ہے۔ حج کی سعادت کے لئے اب سات لاکھ سے زائد رقم درکار ہوگی۔ اس حکومت نے شعبہ ہائے زندگی کو ملیا میٹ کرکے رکھ دیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -