ایس او پیز کے تحت پشاور کی مارکیٹوں کو رات کے اوقات میں کھولنے کی اجازت دی جائے 

      ایس او پیز کے تحت پشاور کی مارکیٹوں کو رات کے اوقات میں کھولنے کی اجازت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن واپس لیکررمضان المبارک میں ایس او پیز کے تحت پشاور کی مارکیٹوں کو رات کے اوقات میں بھی کھولنے کی اجازت دییہ باتیں پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے  آفس میں  صدر محمد عدنان جلیل کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہیں گئیں اجلاس میں چیمبر کے سینئر نائب صدر رحمان گل،نائب صدر عرفان شنواری،ایگزیٹو باڈی کے اراکین شہزاد احمد صدیقی،حاجی طلا محمد،زوہیب عارف ملک،انعام الرحمن،حاجی غلام حیدر رحمت اللہ اور دیگربھی شامل تھے اجلاس میں کہاگیا کہ پشاور کے تاجروں نے حکومت کے ہر اقدام کی تائید و حمایت کی اور جب بھی ضرورت پڑی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے  حکومت کا ہر دم ساتھ دیا اور اب بھی تیار ہیں تاہم کاروبار کی بندش کے علاہ بھی ایس اوپیز پر عمل کر کے ہم کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کورونا کیسز میں کمی بھی دیکھنے کو ملی جس کا مطلب کے تاجر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ حکومت رمضان المبارک کے آخری ایام جن پر اکثر تاجروں کے پورے سال کاانحصار ہوتا ہے میں کاروبار کی بندش کے احکامات جاری کرے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاری نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس کیاجائے اور تاجروں کو اعتماد میں لیکرایس او پیز کے تحت تاجروں کو تجارت کی اجازت دی جائے بصورتِ دیگر پشاور بھر کے تاجر راست اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔