پشاور میں چکن،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام

پشاور میں چکن،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں انتظامیہ ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں چکن،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکی متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح نا کام  پھلوں اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئے قیمتوں سے شہری عاجز اگئے رمضان المبارک میں پھلوں  سبزیوں اورچکن کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پریشانی سے دو چار کر دیا چکن کی قیمت ایک بار پھر دس روپے اضافہ کیساتھ  فی کلو 261روپے تک پہنچ چکا ہے  جبکہ  فی درجن کیلہ 200 روپے سے تجاوز کر گیا،: سیب 150،امرود 250 رعپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے تاہم  اسٹابری کا سرکاری نرخ 220 روپے فی کلو مقرر لیکن اسٹابری 250 روپے سے کم میں کئی بھی دستیاب نہیں اسی طرح آلو کا سرکاری ریٹ 30 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 40 روپے  میں فروخت ہو رہا ہے اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔