ڈی پی او زیب اللہ‘ ڈی سی چارسدہ سعادت حسن کا شبقدر بازار کا دورہ

ڈی پی او زیب اللہ‘ ڈی سی چارسدہ سعادت حسن کا شبقدر بازار کا دورہ

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان اورڈی سی چارسدہ سعادت حسن کا شبقدر بازار کا دورہ۔ شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اور شبقدر بازار میں حکومتی ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسین نے شبقدر بازار کا دورہ کیا۔ شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اور شبقدر بازار میں حکومتی ایس او پیز کے حوالے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر سید فہد افتخار، ایس ایچ او شبقدر جوہر شید خان،ٹی ایم اونورالامین خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے کہا کہ پورے دنیا میں کوروناء کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس وباء کی ایس او پیز پر عملدارمد نہیں ہورہی ہے، اس حوالے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کورونا وباء سے بچنے کے لئے عوام میں کورونا وباء کے نقصانات سے آگاہی اور ایس او پیز پر عمل درامد کرنے کے لئے ضلع میں کمپین شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ کا کہنا تھا کہ میں بطور ضلعی پولیس سربراہ اپنے عوام کو وفاقی اور صوبائی ایس او پیز سے اگاہ کرنا چاہونگا کہ کورونا وباء کے پیش نظر جو پابندیاں عائد کر دی گئی ہے وہ صرف عوام کی بھلائی کے لئے ہے۔وقتی طور پر جو تکلیف ہم اٹھا رہے ہیں اس کا فائدہ عوام کو بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کا اگاہ کرنا چاہونگا کہ اس خطرناک وباء سے بچنے کے ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائے، اسلام میں صفائی نصف ایمان ہے اس لئے اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئے اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال کریں۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ آخر میں میری شبقدر اور چارسدہ کے غیور عوام سے دردمندانہ التجا ہے کہ کورونا کی تیسری خطرناک لہر سے بچنے کے لئے ہم مکمل لاک ڈاون کی طرف جائے اور کرفیو کا سسٹم بحال رکھیں۔ حکومت کی یہی کوشش رہی ہے کہ سسٹم لاک ڈاون کی طرف نہ لے جایا جائے اور غریب عوام کا کاروبار متاثر نہ ہو لیکن حکومت کی کچھ خاص شرح ہے خدارہ اگر کسی جگہ یہ شرح کراس کر گئی تو مجبورا لاک ڈاون لگایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -