عمران خان کی حکومت میں آئے روز انکشا فات سامنے آرہے ہیں: امیر مقام

      عمران خان کی حکومت میں آئے روز انکشا فات سامنے آرہے ہیں: امیر مقام

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ عمران کی حکومت میں روز روز نئے انکشافات سامنے ارہے ہیں،بشیر میمن کے انکشافات کے بعد کچھ بولنے کا نہیں رہا  جبکہ عمران خان ہر طرف سے مسترد ہو رہا ہے آخری جنازہی کراچی سے نکل آیاان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبر پختونخوا صدر اانجنیئر امیر مقام نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا  انکے ہمراہ صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ  باربارشکست کے بعدعمران کی مقبولیت کااندازہ لگاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 89سے لیکرآب تک تمام وسائل سے متعلق جواب دے چکے ہیں اللہ کاشکرہے،کہیں پربھی بدنیتی ثابت نہیں ہوئی ہے،میرے کیس کے علاوہ نیب کسی کیخلاف ہائی کورٹ کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ نہیں گیاہے،ایک وزیرنے این ایچ اے کاپورامحکمہ ہمارے خلاف لگایاہے،وزیر کی جانب سے ہمارے مختلف پراجیکٹ کے ٹینڈرمنسوخ کرنیکاسلسلہ جاری ہے جبکہ میرے کیس میں ایف آئی اے کوبھی لگایا،جو شرم کی بات ہیتاہم جب میرے خلاف کچھ نہیں ملا،تومیرے بیٹے کوگرفتارکرلیا۔صوبائیصدر امیر مقام نے کہا کہ وزیروں کی اماء پرمیرے بیٹے پرمقدمہ بنایا جبکہ عدالتوں سے رجوع کے بعد ہائی کورٹ نے ایف آئی آرختم کیا،نوازشریف اورشہبازشریف کیساتھ دینے کی سزامجھے دی جارہی ہے،6بارموت دیے چکاہوں،دوبارہ بھی اجائے،حق اورساتھ دوں گاامیر مقام نے کہا کہ بشیرمیمن کی الزامات بعد کاعدالت کونوٹس لیناچاہیے تھا جبکہ الزامات کے بعد عمران کیخلاف غداری کامقدمہ درج ہوناچاہیے موجودہ حکومت کے پرفارمنس پر بات کریے ہوئے امیر مقام نے بتایا کہ ڈھائی سال میں عمران نے معیشت کاجوبیڑاغرق کیا،ان کی نذیزنہیں ملتی عمران کے بیٹے توپاکستانی ہے،نہیں وہ بھی یہاں سے جلدی جائیں صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ کراچی کے الیکشن پرتمام سپورٹرکاشکریہ اداکرتاہوں،کراچی کے لیکشن کے بعدواضح ہوگیا،کہ ابھی بھی عوام کی سپورٹ نوازاورشہبازشریف کیساتھ ہیں، کراچی الیکشن نے عمران کوایک نمبر سے لیکرپانچویں نمبرپرپینکھ دیا،:پی پی والوں کے احسانات ہم ماننتے ہیں،انہوں نے سیکورٹی دی ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی والوں کا 17پولنگ اسٹیشن پرنتیجہ بدل گیاالیکشن کمیشن انصاف کے تقاضوں کوسامنے رکھ فیصلہ کرناچاہیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -