پشاور یونیورسٹی نے ایس او پیز کے حوالے سے ہدایات کی دھجیاں بکھیر دیں 

پشاور یونیورسٹی نے ایس او پیز کے حوالے سے ہدایات کی دھجیاں بکھیر دیں 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی نے صوبائی حکومت کے ایس او پیز کے حوالے سے ہدایات کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی یونیورسٹی کے دفاتر میں پچاس فیصد کے بجائے متعدد دفاتر میں مکمل سٹاف کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایڈمنیسٹریشن بلاک میں مختلف دفاتر میں پچاس فیصد سٹاف کے بجائے پورا سٹاف انے لگا جسکی وجہ سے کورونا وباء پھیلنے کا خدشہ بڑھ چکا ہے جبکہ ملازمین میں پچاس سال سے زائد عمر کے افراد بھی شامل ہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں کورونا ایس او پیز کیساتھ دفاتر اور شعبہ جات میں پچاس فٰصد سٹاف کی گنجائش رکھنے کی ہدایت تھی تاہم انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے فیصلوں کے بر عکس بعض دفاتر میں پچاس فیصد سے زائد سٹاف ارہا ہے جسکے باعث ملازمین میں بھی خوف و ہراس پائے جانے لگا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -