اے این پی کے مرکزی رہنما ملک طارق اعوان کی ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مبارکباد
پشاور (سٹی رپورٹر)صدارتی آمن ایوارڈ یافتہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر ملک طارق اعوان ڈاکٹر محمد قبلہ آیاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کے دوبارہ چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے اورملاقات کی اس موقع پر ملک رف اعوان اور پروفیسر ظفر اللہ خان بھی ہمراہ تھے ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی جس میں پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور آئندہ شرعی لحاظ سے عید الفطر کے ایک ہی دن پر ہونے ملک کی سلامتی کامیابی پاک فورسزز مشرقی و مغربی سرحدوں کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور کرونا وائرس کی وبا کے ختم ہونے کے لیے دعا کی گئی