چینی اسکینڈل میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ 

چینی اسکینڈل میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ 

  

بنوں (بیو رورپورٹ)سرکاری چینی سکینڈ ل،بنوں اور شمالی وزیرستان کی تاجر برادری نے اسکینڈل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراور ابوبکر فلور ملز کی ملی بھگت سے سرکاری چینی بازار میں فروخت کی گئی جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں انتظامیہ بنوں اور شمالی وزیر ستان کی سرکاری چینی کا حق تاجروں کے حوالے کریں، متحدہ انجمن تاجران بنوں کے رہنماؤں چینی اینڈ گھی صدر ناصر خان بنگش، ملک مقبول خان،شاہ وزیر خان،، خالد رضا، نور اسلام داوڑ، عبدالروف قریشی،ملک سلیم الرحمن و دیگر نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں کے غریب عوام کیلئے ریلیف کی شکل میں سرکاری چینی کیلئے تاجر حاجی فضل ریاض نے تمام تر کوائف پورے کئے اور مطلوبہ رقم بھی جمع کی مگر بنوں کے عوام کا یہ حق بنوں کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عادل بادشاہ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فخر الزمان کی ملی بھگت سے بنوں سے 18 کلومیٹر دور بنوں میرانشاہ روڈ پر واقع فلور مل کے مالک ستار خان نے وہ حق ہڑپ کیا ہے جو کئی سالوں سے مہنگائی کی وجہ سے متاثرہ زندگی گزار رہے ہیں جب ہم نے سرکاری چینی غائب ہوجانے پر آواز اُ ٹھائی توفوری طور پر دو گھنٹے بعد سرکاری چینی مذکورہ مل میں ظاہر کی اُنہوں نے کہا کہ متحدہ انجمن تاجران نے بنوں میں پڑی چینی اپنی تحویل میں لے رکھی ہے اور انشاء اللہ انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد غریب عوام میں تقسیم کی جائینگی انہوں نے کہا کہ جو سرکاری چینی بنوں سے غائب کی گئی وہ فی الفور بنوں کے عوام کیلئے لائی جائے تاکہ حقدار وں کو اُن کا حق مل سکیں اور اس سکینڈ ل کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے جس میں تاجر اور وکلاء برادری کے نمائندے بھی شامل ہوں  ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے اُنہوں نے کہا کہ میر علی اور میرانشاہ کیلئے حکومتی ریلیف سرکاری چینی کا پورا حصہ دیا جائے کیونکہ میر علی اور میرانشاہ میں پرائیویٹ مافیا پر سرکاری چینی فروخت کی گئی ہے جو اب وہ مارکیٹ میں 92 سے 94 روپے کلو میں بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے اُنہوں نے چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان کی گرفتار ی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اُنہوں نے حق کیلئے آواز بلند کی ہے جس پر اُنہیں گرفتار کیا ہے انجمن تاجران نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ لاک ڈاون میں مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بنوں میں کورونا کی شرح 13 فیصد سے نیچے آکر 8 فیصدپر آ گئی ہے جو کوئی بھی غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں اور نہ ہم ان کے ساتھ ہیں لہذا مذکورہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو جمہوری طریقے سے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -