صوابی‘ دیرینہ عداوت پر 1 شخص کو قتل کر دیا گیا 

صوابی‘ دیرینہ عداوت پر 1 شخص کو قتل کر دیا گیا 

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع مرغز میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا محمد علی ولد جمشید سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شام افطاری سے قبل اپنے بھائی محمد ابرار اور بھانجے نعمان کے ساتھ گاڑ روڈ پر ٹیلی نار بوسٹر کے قریب موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار آکر ان کے پاس کھڑا ہواجس میں سوار ذوالجمیل اور شیر نبی پسران پیر گل ساکنان صوابی نے اُتر کر ہم پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی محمد ابرار موقع پر جاں بحق جب کہ وہ بھانجے سمیت بال بال بچ گئے رپورٹ میں وجہ عناد ملزمان کے ساتھ سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی بیان کی گئی ہے۔ زیدہ پولیس نے مبینہ ملزما ن کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -