نوشہرہ‘ دریائے کابل سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد

نوشہرہ‘ دریائے کابل سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ دریائے کابل میں نامعلوم شخص کی  لاش برآمد ریسکیو نوشہرہ نے ڈیڈ باڈی کو  قریبی اسپتال منتقل کردیا  تفصیلات کے مطابق  نوشہرہ کشتی پل کے مقام پر ڈیڈ باڈی کی موجودگی کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی اطلاع موصول ہونے کے بعد ریسکیو 1122 نوشہرہ سے ڈائیونگ سپروائزر مراد گل کی قیادت میں حماد ڈائیور  اور خرم ڈائیور پر مشتمل غوطہ خور ٹیم کی کاروائی اطلاعات کے مطابق ڈیڈ باڈی کی کوئی شناخت نہ ہو سکی ریسکیو 1122 نوشہرہ کے غوطہ خوروں نے نامعلوم ڈیڈ باڈی کو نکال کر DHQ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا  دوسرے واقعہ میں نوشہرہ کے علاقے قمرخیل میں   نشئی باپ اپنی بیٹیوں کو جلا رہا تھا محلے والا موقع پر پہنچ کر بچوں کو بچا دیا اور باپ کو پولیس کے حوالے کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -