سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کردیئے 

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کردیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتائیت کے خلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن متحرک ہو گیا جس نے صوبے میں 48 اتائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو سیل کر دیا۔ڈائریکٹر انسدادِ اتائیت ڈاکٹر خالد شیخ کے مطابق کراچی میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 90 کلینکس کا معائنہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ48 اتائیوں کے کلینکس کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیل کرنے کے بعد دوبارہ کلینکس کھولنے پر 7 پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ڈائریکٹر انسداد اتائیت نے کہاکہ متعلقہ کلینکس پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان جعلی کلینکس پر ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں ڈسپینسر اور کمپاؤنڈر مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔ڈاکٹر خالد شیخ نے بتایاکہ صوبے بھر میں اب تک ایسے 7 کلینکس کو سیل کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں سے 4 بدین، 2 جیکب آباد اور ایک کراچی میں واقع کلینک سیل کیا گیا۔