نوابشاہ: بیٹیوں کو بچاتے ہوئے  ماں ٹرین کی زد میں آگئی

  نوابشاہ: بیٹیوں کو بچاتے ہوئے  ماں ٹرین کی زد میں آگئی

  

نوابشاہ(این این آئی)نوابشاہ میں کمسن بیٹیوں کو بچاتے ہوئے ماں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں ٹرین کی ٹکر سے ماں جاں بحق اور دو کمسن بیٹیاں زخمی ہوگئیں، حادثہ باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب مراد علی جمالی پھاٹک کے مقام پر پیش آیا۔گنگا باگڑی نامی خاتون پٹری پر کھیلتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی۔پولیس کے مطابق ماں کی لاش اور دونوں بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں بچیاں تین سالہ دیویکا اور آٹھ سالہ سانتو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -